25 مئی ، 2022
ای کامرس ویب سائٹ ایمازون پر نظر آنے والی ایک سامان کی فہرست نے لوگوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ وہاں ایک شخص نے باتھ روم کی معمولی سی پلاسٹک کی بالٹی کو 67 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ای کامرس ویب سائٹ پر بکنے والے آئٹم کا عنوان 'گھر اور باتھ روم کے لیے پلاسٹک کی بالٹی 1 کا سیٹ' ہے تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اس بالٹی کو اصل میں 93 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا تاہم اب صارفین کو اس پر 28 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ایک معولی سے پلاسٹک کی بالٹی کو اتنی زیادہ قیمت میں فروخت کیلئے پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔
وویک راجو نامی صارف نے بالٹی کا ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور کہا کہ ابھی یہ میں نے ایمازون پر دیکھا اور مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں؟
دوسری جانب چونکہ اس بالٹی کی قیمت میں غلطی لگ رہی ہے تو ایمازون کے ہیلپ سینٹر نے صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'زحمت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں، ہم اس پر غور کرنا چاہیں گے کیا آپ براہ کرم اس آئٹم کا لنک شیئر کر سکتے ہیں؟
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے حیران کن بات غور کی کہ ویب سائٹ پر اس بالٹی کا صرف ایک ہی سیٹ باقی ہے جبکہ اس سے پہلے بالٹی کو خریدنے والے شہری نے اس تجربے کو 5 میں سے ایک اسٹار دیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی قیمت اور زیادہ ہونی چاہیے تھی۔