شہری نے کتے جیسا دکھنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردیے

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جانور جیسا نظر آنے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جاپان سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ٹوکو  نے  اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی  جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں جاپانی شہری کو  ایک کتے جیسے دکھنے والے لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس لباس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کا یہ خواب جاپان کی فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایک مشہور ایجنسی نے پورا کیا جبکہ اس کے عوض اس شہری کو 31 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے جیسے دکھنے والے لباس کو 40 دن کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپانی شہری سے جب ایک انٹرویو میں سوال کیا گیاکہ یہ لباس پہن کر وہ آسانی سے چل پھر سکتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ حرکت کرسکتے ہیں لیکن آگر زیادہ کریں گے تو یہ کتے کی طرح نظر نہیں آئے گا۔

فوٹو:ٹوئٹر
فوٹو:ٹوئٹر

جاپانی شہری نے کتے جیسے دکھنے والا لباس پہن کر اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ اصل کتا ہے یا انسان۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM