کاروبار
25 مئی ، 2022

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا

پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے: سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان/ فائل فوٹو
 پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے: سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم سائیڈ لائن پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرِمبادلہ کے ذخائر میں مدد کے لیے تین ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM