دنیا
25 مئی ، 2022

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگیا۔—فوٹو: رائٹرز
امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگیا۔—فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ  کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس  ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور  ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود اسکول میں چھپالیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM