کاروبار
24 مئی ، 2022

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیاں ، فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نےدودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافےکا اعلان کردیا۔

ترجمان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق کراچی میں 26 مئی سے ہوگا، جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہو جائےگی۔ 

ترجمان کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے نئی قیمت کا تعین کیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر گجر کے مطابق ملک میں مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداوارکا خرچہ بڑھ گیا ہے، چارہ، ونڈا اور بھوسا ڈیری فارمرز کی پہنچ سے اوپر چلا گیا ہے۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان پر کمشنر کراچی کی جانب سے فی الحال ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM