کاروبار
24 مئی ، 2022

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا

پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے، سعودی وزیرخارجہ— فوٹو: فائل
 پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے، سعودی وزیرخارجہ— فوٹو: فائل

سعودی عرب  نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں یہ عندیہ دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کیلئے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا تھا کہ ایک دوست ملک نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھادی ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ دوست ملک کا نام نہیں بتاؤں گا لیکن اس نے قرض رول اوورکرنے کی پیشکش خود کی، میں نے دوست ملک کاشکریہ ادا کیا، شرم آرہی تھی کہ کس منہ سے پہلی گفتگو میں کہیں کہ کشکول لےآئے، کب تک کشکول پر زندہ رہیں گے؟ 75 سال گزر گئے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM