دنیا
24 مئی ، 2022

یوکرین پر حملہ: اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

روسی سفیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے نتیجے میں غیر ملکی ساتھیوں کی شدید تنقید کو اپنے استعفے کی وجہ بتایا/ فائل فوٹو مستعفی روسی سفیر
روسی سفیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے نتیجے میں غیر ملکی ساتھیوں کی شدید تنقید کو اپنے استعفے کی وجہ بتایا/ فائل فوٹو مستعفی روسی سفیر

یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف روس کے سفیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے یوکرین میں روسی جارحیت پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

روسی سفیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے نتیجے میں غیر ملکی ساتھیوں کی شدید تنقید کو اپنے استعفے کی وجہ بتایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس بونڈارو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن میں بطور چانسلر تعینات تھے۔

خبر ایجنسی سے گفتگو میں بورس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر کے روز مشن میں جاکرصرف اپنا استعفیٰ جمع کرایا اور وہاں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انہوں نے یوکرین پر روسی جارحیت کی شدید مذمت کی اور روسی وزارت خارجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے 20 سالہ سفارتی کیرئیر میں خارجہ پالیسی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے مگر روس نے 24 فروری کے روز جو کیا ایسا شرمناک عمل نہیں دیکھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM