کاروبار
24 مئی ، 2022

کراچی چیمبر نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ مسترد کردیا

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوٹس لینے اور شرح سود کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوٹس لینے اور شرح سود کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو

پاکستان بزنسل کونسل اور کراچی چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد میں اضافہ مسترد کر دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوٹس لینے اور شرح سود کم کرنے کا مطالبہ  کیا ہے۔

ایک  بیان میں صدر کراچی چیمبر  نے کہا کہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، اور برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی جب کہ معیشت تباہ ہو جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے بھی شرح سود بڑھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کے باعث ہونے والی مہنگائی کو روکنے میں شرح سود بڑھانے سے مدد ملے گی اور  اس سے اسمگلنگ کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM