پاکستان
24 جنوری ، 2022

عوام کو بتائیں حکومت نے معیشت میں کیا بہتری کی، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ شریف فیملی مافیا کی طرح کام کر رہی ہے،کرپشن کرنے والا اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی میں کوئی اخلاقیات نہیں،کس منہ سے الزامات لگاتی ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح کام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ عوام کو بتائيں کہ رانا شمیم نے کہاں بیٹھ کر بیان حلفی تیار کیا اور ن لیگ نے رفیق تارڑ کو کیسے بریف کیس دے کر بلوچستان بھیجا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ن لیگ ماضی میں کیسے عدلیہ کو دباؤ میں لاتی رہی۔

 عمران خان نے کہا کہ ان کا شریف فیملی سے کوئی مقابلہ نہیں، شہباز شریف بتائیں کہ ملک مقصود کون ہے؟ شہباز شریف سے چپڑاسی، پاپڑ والے کے اکاؤنٹس میں اتنی بڑی رقوم آنے پر جواب مانگیں۔

وزیراعظم نے ترجمانوں سے مزیدکہا کہ عوام کو بتائیں کہ سابقہ حکومتیں کیا معیشت چھوڑ کرگئیں اور موجودہ حکومت نے کیا بہتری کی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM