Can't connect right now! retry

کھیل
04 اگست ، 2021

ٹوکیو اولمپکس: میڈل حاصل کر کے پاکستانی پرچم سر بلند کروں گا: ارشد ندیم

جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں فائنل کے لے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالے کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، پاکستانی قوم کا بھی بہت شکر گزار ہوں جس نے میرے لیے دعائیں کیں اور مجھے سپورٹ کیا۔

ارشد ملک ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، وہ فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے کے بعد کوچ کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قوم سے ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ میرے لیے مزید دعا کریں، میں مایوس نہیں کروں گا اور اچھا پرفارم کر کے پاکستان کے لیے میڈل حاصل کروں گا اور قومی پرچم سر بلند کروں گا۔

ارشد ندیم فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز
ارشد ندیم فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز

انہوں نے کہا کہ میرے کوچ نے میرے لیے دن رات بہت محنت کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم فائنل میں بھی اچھی تھرو کریں گے۔

ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کہا کہ ارشد ندیم نے عمدہ تھرو کی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور فائنل میں بھی اچھی تھرو کریں گے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ارشد ندیم کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اکرم ساہی نے بھی فون کیا اور  انہیں مبارکباد دی۔

ارشد ندیم فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز
ارشد ندیم فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز

اکرم ساہی نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم کی کارکردگی کا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ کارکردگی کو فائنل میں بھی برقرار رکھیں گے اور تاریخ رقم کریں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM