Can't connect right now! retry

بھارتی اداکارہ کو بچوں کی پرورش کیلیےکام کی تلاش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ شوہرسے علیحدگی کے بعد اپنے 2 بچوں کی پرورش کے لیے کام کی تلاش میں ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ کا کہنا تھا کہ ممتا کو سمجھا ہی نہیں گیا ہے، میں ایک اکیلی ماں اپنے 2 بچوں کی پرورش کررہی ہوں اس کے لیے مجھے بہت کم مدد اور بہت کم پیسے میسر ہیں۔

چاہت کھنہ کا کہنا تھا کہ کام دینے والے سمجھتے ہیں کہ اب میں پہلے جیسا کام نہیں کرسکتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ماں بننے کے بعد آپ کی صلاحتیں دگنی ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ کیوں کہ آپ اپنے بچوں کی پرورش اور ان کے مستقبل کے لیے کام کررہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس کام کی پیشکشیں نہیں ہیں لیکن وہ نہ توکوئی کمزور شخص ہیں اور نہ ہی اداکار بلکہ وہ ایک مضبوط، توانا اور ہر حوالے سے بہترین ہیں، کوئی آزما کر دیکھ لے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ کے 2 بچے ہیں اور 2018 میں شادی کے 5 سال بعد ان کی شوہر فرحان مرزا سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM