Can't connect right now! retry

دنیا
24 جون ، 2021

مودی سرکار کا نیا ڈرامہ، حریت قیادت نظر انداز، 14کشمیری رہنما دہلی طلب

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈراما رچاتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظرانداز کرکے سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام نہاد کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو ملاقات کا ایجنڈا تک نہیں دیا گیا، بھارتی وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر آج کشمیری رہنماؤں سے بات کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے بعد فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی پہلی اہم ملاقات اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کہتی ہیں وہ نریندر مودی سے کہیں گی کہ کشمیر کے بارے میں یکطرفہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، کشمیر میں امن اسی وقت بحال ہو گا جب یکطرفہ فیصلہ واپس لیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد سے بات کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ جب بھارت طالبان سے بات کر سکتا ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں۔

نام نہاد کل جماعتی کانفرنس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں 48 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہے۔

قابض انتظامیہ نے بانہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس کی معطلی میں بھی 30 جون تک توسیع کر دی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM