Can't connect right now! retry

دنیا
24 جون ، 2021

بھارتی حکام نے افغان طالبان سے دوحا میں خفیہ ملاقات کی: ترک میڈیا کا دعویٰ

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی حکام نے افغان طالبان سے دوحا میں خفیہ ملاقات کی ہے تاکہ افغانستان میں اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنانےکی کوشش کی جاسکے۔ 

ترک میڈیا کے مطابق افغان طالبان اور بھارتی حکام کی براہ راست خفیہ ملاقات اسی ماہ ہوئی ہے جس کی تصدیق قطر کے خصوصی مندوب ماجد القحطانی نے کی ہے۔ 

ترک میڈیا کا کہناہےکہ بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے 9 اور 15 جون کو دوحا کا دورہ کیا تھا۔

اس معاملے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےسوال کیا کہ اگر مودی سرکار طالبان سے بات کرسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اگر طالبان سے بات کررہی تو مسئلہ کشمیر حل کرنےکے لیے پاکستان سے بات کرنی چاہیے اور خطے میں امن لانا چاہیے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM