07 جون ، 2021
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اسپتال سے تصویر سامنے آگئی۔
گزشتہ دنوں دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جس کے بعد اب ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تاہم اب سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی حالیہ تصویر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔
تصویر مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 51 منٹ پر لی گئی ہے جس میں سائرہ بانو بھی شوہر کیلئے فکرمند نظر آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ 98 سالہ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداح فکر مند ہیں۔