Can't connect right now! retry

پاکستان
07 جون ، 2021

پرانی ٹرینیں حادثے میں اضافے کی وجہ ہیں: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاق سے کئی بارمطالبہ کیا  کہ ریلوےلائنیں اورپرانی ٹرینیں تبدیل کریں لیکن وفاق سننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں تو  کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ہم حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ   حادثے کے بعد سکھر اورگھوٹکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM