Can't connect right now! retry

پاکستان
07 جون ، 2021

کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں: ترجمان ریلوے

فائل فوٹو

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کراچی سے آج صبح تمام ٹرینیں اپنے وقت پر روانہ ہوئی ہیں، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں جب کہ پاکستان ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر میں مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ جناح، قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس بھی مقرر وقت پر کراچی سے روانہ  ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کو ضم کردیا گیا اور ضم شدہ ٹرین کو قراقرم ایکسپریس کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے روانہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM