Can't connect right now! retry

پاکستان
07 جون ، 2021

پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

فائل فوٹو

پنجاب کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 5 روزہ مہم 11 جون تک جاری رہے گی جس میں 33 ہزار ٹیمیں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گی۔

انسداد پولیو مہم اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گجرانوالہ، جھنگ اور قصور میں جاری ہے جب کہ لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور  سیالکوٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM