Can't connect right now! retry

پاکستان
27 مئی ، 2021

ڈی جی خان: فورسز کا لادی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں تاہم  اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جب کہ ڈاکوؤں نے تیسرامغوی چھوڑ دیا جو اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے تین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کرکے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا  جب کہ تیسرے مغوی خادم حسین کو اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم رات گئے ڈاکوؤں نے تیسرے مغوی کو چھوڑ دیا اور وہ اپنےگھرپہنچ گیا۔

آج دوسرے روزبھی قبائلی فورس بارڈر، ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کا مشترکا سرچ آپریش جاری ہے، سیمنٹ فیکٹری کے عقبی پہاڑی سلسلہ اور قبائلی علاقے کشوبہ میں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM