Can't connect right now! retry

دنیا
16 مئی ، 2021

’اسرائیل جعلی ریاست، ان میں اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں’

فلسطینی خاتون غزہ میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں پر  پھٹ پڑیں اور  اسرائیلی فوج کو دوٹوک پیغام دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ  اسرائیل جعلی ریاست ہے، اس کی طاقت جھوٹ، دھوکے اور  اتحادیوں کے گٹھ جوڑ  پر مبنی ہے۔

فلسطینی خاتون نے کہا کہ اسرائیل میں اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم اپنا گھر تعمیر کریں اور یہ آکر اس پر قبضہ جمالیں؟ ہم اپنی سرزمین پر صیہونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

 غزہ میں جارحیت پر فلسطینی خاتون کا اسرائیلی فوج کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین ایک عرب اور مسلمان ملک ہے، اسے عربوں سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

فلسطینی خاتون نے مزید کہا کہ آخری سانس تک مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہے امن سے چاہے جنگ سے، خدا کے حکم سے ہم آزاد ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM