Can't connect right now! retry

پاکستان
15 مئی ، 2021

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا، نوٹیفکیشن جاری

تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے— فوٹو: فائل

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے،سرکاری اورنجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرزبند رہیں گے،ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM