Can't connect right now! retry

کھیل
14 مئی ، 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، دورے  میں پاکستان ٹیم 2 ٹیسٹ اور  5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلےگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ، ویسٹ انڈیز پہنچنے پر پاکستان ٹیم تین روز کا قرنطینہ کرے گی، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

 سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیے گئے ہیں، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو بار باڈوس جب کہ 31 جو لائی ، یکم اگست اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔

 ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ 6 اگست سے گیانا میں ہوگا ، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

ان کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے ایک ٹیسٹ کی بجائے مزید 2  ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر لیے گئے ہیں اور اس پر دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے،  ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ٹیم کے ایکشن پیک سیزن کا حصہ ہے ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM