Can't connect right now! retry

پاکستان
09 مئی ، 2021

کراچی: لاک ڈاؤن کے باوجود رات دیر گئے تک بازار کھلے رہے، شہری شاپنگ کرتے رہے

عالمی وبا کورونا کے باعث بڑھتے کیسز  اور  اموات بھی کراچی کے بعض دکانداروں اور شہریوں کے ہوش ٹھکانے نہ لا سکے۔

نیوکراچی کے علاقے گودھرا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  رات گئے تک تنگ گلیوں میں دکانیں کھلی رہیں اور سیکڑوں لوگ عید کی خریداری میں مصروف رہے۔

دوسری جانب خواتین، بچے اور بزرگ سب ماسک کے بغیر  نظر آئے جس پر  پولیس اور  ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر لیں۔

ادھر  حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  بیکری اور ریستوران مالکان پر جرمانے عائد کرتے ہوئے کئی دکانیں بھی سیل کر دیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شام 6 بجے شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM