Can't connect right now! retry

پاکستان
02 مئی ، 2021

ن لیگ کا الیکشن کمیشن سے این اے 249 کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے کیونکہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن  نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے نتائج روک دیے گئے ہیں اور دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کا امیدوار پہلے اور ن لیگ کا دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM