Can't connect right now! retry

پاکستان
02 مئی ، 2021

مردان میں ایک ہفتے سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

مردان میں ضلعی انتطامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مردان میں کمشنر آفس میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری ہیلتھ، پولیس و انتظامیہ کے حکام و اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کل سے بند دکانیں کھولنےکی اجازت ہوگی تاہم کورونا ایس او پیز کے اندر رہتے ہوئےہی کاروبارکی اجازت ہوگی۔

کاروبار کا دورانیہ مقرر کرنےکےلیے تاجروں اور انتظامیہ کا اجلاس ہوگا جس میں اوقات کار طےکیے جائیں گے۔

خیال رہےکہ مردان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کےباعث ایک ہفتےکا مکمل لاک ڈاون کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اس وقت بھی 14 فیصد ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM