Can't connect right now! retry

پاکستان
30 اپریل ، 2021

’عوام اشیائے ضروریہ خرید لیں‘، لاہور میں ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کمشنر لاہور نے ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ہفتے اور اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا جس دوران کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بندرہیں گی۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رہیں گے جب کہ ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سےگزارش ہےآج اشیائے ضروریہ کی خریداری کرلیں۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM