Can't connect right now! retry

دنیا
29 اپریل ، 2021

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں کملا ہیرس اور نینسی پیلوسی نے تاریخ رقم کردی

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرکے امریکا کی 250 سالہ سیاست میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔

صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کیا تو اس موقع پر ان کی پشت پر موجود نشستوں پر پیلوسی اور کملا ہیرس براجمان تھیں ۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب صدارتی خطاب کے دوران 2 خواتین ایک ساتھ کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ  کملا ہیرس بحیثیت نائب صدر امریکی سینیٹ کی سربراہ  بھی ہیں جب کہ نینسی پیلوسی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر ہیں۔

اس حوالے سے ایک  انٹرویو میں  نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت پرمسرت موقع ہے، یہ نئی تاریخ بننے جا رہی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM