Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
29 اپریل ، 2021

برٹنی اسپیئرز جائیداد اور کیرئیر کا کنٹرول لینے کیلئے عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گی

فائل فوٹو

نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے کیرئیر اور جائیداد کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔

منشیات کے استعمال، غیر مستحکم رویے، ذہنی تناؤ اور پبلک بریک ڈاؤنزکی وجہ سے 2008 میں عدالت نے برٹنی اسپیئرز کے کیرئیر، کمائی، جائیداد، نفسیاتی علاج اور ذاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار اُن کے والد کو دے دیا تھا۔

برٹنی اسپیئرز نے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں، وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات اُن کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے وہ اپنا کیرئیر بحال نہیں کریں گی۔

برٹنی اسپیئرز کی زندگی اور والد کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی کوششوں پر اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی ٹیلی ویژن ڈاکیومنٹری کے بعد سے اُن کے فینز نے ہیش ٹیگ فری برٹنی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM