Can't connect right now! retry

دنیا
28 اپریل ، 2021

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی فلم بنانے اور ان کا مذاق اڑانے پر شہری کو 10 ماہ قید کی سزا

آسٹریلیا میں حادثے کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے اور ان کی نقل اتارنے کے جرم میں عدالت نے 42 سالہ رچرڈ  کو 10 ماہ قید کی سزا سنادی۔

آسٹریلیا کے 42 سالہ شہری رچرڈ پوسے کو وکٹوریا کی عدالت نے عوامی شائستگی کی خلاف ورزی سمیت دیگر الزامات پر سزاسنائی ہے۔

جج نےرچرڈ پوسے کے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے کے اقدام کوسنگ دل، ظالمانہ اور ذلت آمیز قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ملیبرن کے ہائی وے پر چار پولیس اہلکاروں نے رچرڈ پوسے کو تیز رفتاری پر روکا تھا لیکن یہ پولیس اہلکار ٹرک کی ٹکر میں مارے گئے تھے، اس دوران رچرڈ نے اپنے فون سے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی تھی۔

اس ویڈیو پر آسٹریلیا بھر کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM