Can't connect right now! retry

پاکستان
28 اپریل ، 2021

لیگی رہنما جاوید لطیف 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل فوٹو

لاہور: عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس انہیں سخت سکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری لائی۔

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈارکی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔

پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریباً 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہےکہ سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کے اخراج کے بعد گزشتہ روز جاوید لطیف کوگرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM