Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
28 اپریل ، 2021

’خانہ کعبہ میں جو بھی دعائیں کیں وہ سب قبول ہوئیں‘

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی مقبول میزبان ندا یاسر کا کہناہے کہ انہوں نے عمرے کے دوران خانہ کعبہ میں جو دعائیں مانگیں وہ سب کی سب قبول ہوگئیں۔

ندایاسر حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں جس میں ندا یاسر نے اپنی جدوجہد اور شوہر سے تعلقات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عمرے کا تجربہ بھی مداحوں سے شیئر کیا۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میری ساس نے اپنے انتقال سے قبل کئی عمرے کیے اور ان کی عادت تھی کہ وہ اپنے ایک بچے کو زبردستی اپنے ساتھ عمرے پر لے کر جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب کاموں کی مصروفیات کے سبب ٹال مٹول کیا کرتے تھے کہ پھر چلے جائیں گے تو وہ کہتی تھیں کہ اگر میں مر گئی تو کیا ہوگا؟

میزبان نے بتایا کہ اسی طرح وہ مجھے اور یاسر کو بھی ایک بار اپنے ساتھ عمرے پر لےگئیں اور اس وقت ہم نے اللہ کے گھر خانہ کعبہ کے سامنے جو دعائیں مانگیں وہ سب پوری ہوئیں، کوئی ایک دعا بھی ایسی نہیں جو قبول ہونے سے رہ گئی ہو۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM