Can't connect right now! retry

دنیا
27 اپریل ، 2021

’جو آیا ہے وہ جائے گا‘، انڈونیشیا میں ڈوبنے والی آبدوز کے عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

انڈونیشیا میں ڈوب جانے والی بدقسمت آبدوز کے عملے کی دل پگھلانے والی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جو کہ کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی تھی۔

آبدوز میں عملے کے تمام 53 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب انڈونیشیا کی بحری فوج نے عملے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان گیت گنگنا رہے ہیں کہ ’جو آیا ہے وہ جائے گا ، ہر آغاز کا اختتام ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں ابھی بچھڑنا نہیں چاہتا‘۔

عملے نے حادثے سے کچھ ہفتے قبل یہ گیت گنگنایا تھا اور ویڈیو نے 53 اہلکاروں کی موت کا زخم ہرا کردیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM