Can't connect right now! retry

دنیا
26 اپریل ، 2021

کورونا کیسز میں اضافہ، ترکی نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

ترکی میں 29 اپریل سے17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ترک صدر طیب اردوان کا اعلان— فوٹو:فائل

کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ترکی نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں 29 اپریل سے17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران سفر  کرنے کیلئے خصوصی اجازت درکار ہوگی جبکہ 50 فیصد مسافروں  کے ساتھ انٹرسٹی سروس چلائی جائے گی۔

ترک وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 312 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 353 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نئے کیسز کے بعد ترکی میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 38 ہزار 711 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM