Can't connect right now! retry

دنیا
26 اپریل ، 2021

1000سے زائد قیدیوں کو سزائے موت دینے والا عالمی ریکارڈ یافتہ جلاد چل بسا

فوٹو: فائل

سزائے موت کے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا مصر کا عالمی ریکارڈ یافتہ جلاد حسین قرنی عرف عشماوی انتقال کر گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عشماوی کا شمار مصر کے مشہور جلادوں میں ہوتا تھا جس نے سزائے موت کے 1070 قیدیوں کو موت کی سزا پر عمل درآمد کراتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا۔

دو دہائیوں تک قیدیوں کو موت کی ابدی نیند سلانے کی ملازمت سے وابستہ عشماوی کو پھانسی کے مناظر انجام دینے کے لیے متعدد فلموں اور سیریز میں بھی استعمال کیا گیا۔

عشماوی نے اپنی ملازمت کے دوران جن 1070 قیدیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا ان میں 20 فیصد وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو قتل کیا۔

زیادہ قیدیوں‌کو موت کے گھاٹ اتارنے پر عشماوی کا نام گینز بک میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM