Can't connect right now! retry

دنیا
25 اپریل ، 2021

انڈونیشیا کی لاپتا آبدوز سمندر کی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں مل گئی

انڈونیشیا کی لاپتا آبدوز 5 روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی۔

انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز 3 ٹکڑوں میں منقسم ہے۔

 انڈونیشین حکام نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

انڈونیشین آبدوز بدھ کو فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM