25 اپریل ، 2021
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔
بھارت میں کورونا کی وبا انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات سامنے آ رہی ہیں۔
بھارت کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جبکہ چتا (لاشیں) جلانے کے لیے شمشان گھاٹوں میں جگہ بھی کم پڑ گئی ہے۔
ایسی صورتحال میں نئی دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا کی لہر نہیں سونامی ہے اور اس صورتحال میں اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔
دوسری جانب بھارت نے ملک میں خراب صورتحال کے باعث کورونا ویکسین کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔