Can't connect right now! retry

دنیا
24 اپریل ، 2021

لندن میں الیکٹرک اسکوٹر چھیننے پر مزاحمت پر 14 سالہ لڑکا قتل

مقتول فاریس ماتو کا تعلق الجیریا سے تھا، میڈیا رپورٹس— فوٹو: انگلش میڈیا

مشرقی لندن میں ایک 14 سال کے لڑکے کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قتل کی واردات مشرقی لندن میں ایک پیزا ہاؤس کے باہر ہوئی جہاں 4 سے 5 مسلح افراد نے اسکول یونیفارم میں 14 سالہ لڑکے پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول فاریس ماتو کا تعلق الجیریا سے تھا اور قاتلوں نے اس کی الیکٹرک اسکوٹر چھیننے پر مزاحمت کے دوران اُسے قتل کیا۔

فاریس کے دوست کے مطابق اس کے والد کورونا کے باعث اسپتال کی آئی سی یو میں داخل ہیں اور ان کا خاندان جو کہ پہلے سے پریشان تھا اس حادثے نے انہیں مزید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور 2 مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ نوجوان کی ہلاکت پر سخت غمزدہ ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM