Can't connect right now! retry

دنیا
24 اپریل ، 2021

80 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل، 10ماہ بعد اسرائیل میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہ ہوئی

اس سے قبل 299 روز قبل 29 جون 2020 کو اسرائیل میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی، مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد رہ گئی— فوٹو:فائل

اسرائیل میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران جمعرات کو پہلی بار کورونا وائرس سے کسی شہری کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو 35 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 129 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی یوں مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں اس دوران کورونا سے کسی بھی شہری کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ ایسا 10 ماہ میں پہلی بار ہوا ہے۔

اس سے قبل 299 روز قبل 29 جون 2020 کو اسرائیل میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی 80 فیصد آبادی کی ویکسینیشن بھی مکمل ہوچکی ہے جس کے باعث کیسز کی تعداد بھی بتدریج کم ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا مریضوں کیلئے اسپتالوں میں بنائے گئے وارڈز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM