Can't connect right now! retry

دنیا
19 اپریل ، 2021

دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہوچکے: امریکا

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM