Can't connect right now! retry

پاکستان
19 اپریل ، 2021

کراچی: گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 میں مبینہ مقابلہ ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا  بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وجاہت اور عاصم شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM