Can't connect right now! retry

پاکستان
19 اپریل ، 2021

لاہور واقعے کیخلاف مفتی منیب الرحمان کا آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

فوٹو: فائل

لاہور  واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کر دی۔

کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے لاہور  واقعےکے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ۔ 

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM