Can't connect right now! retry

دنیا
18 اپریل ، 2021

مصر: مسافر ٹرین کے حادثے میں 16 افراد ہلاک ، 100 سے زائد زخمی

فوٹو: اے ایف پی

مصر میں مسافر ٹرین کے  حادثے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ مصر کے صوبے قلیوبیہ میں پیش آیا جہاں حادثے میں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

 حکام کے مطابق حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں  جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں اور  ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران مصر میں یہ ٹرین کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل 27 مارچ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسافرٹرینیں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔

حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور 100سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM