Can't connect right now! retry

پاکستان
18 اپریل ، 2021

پمز اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو کو آکسیجن پریشر میں کمی کا سامنا

 پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو میں آکسیجن پریشر میں کمی آئی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز منہاج السراج کے مطابق پریشر کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آکسیجن پریشر 100 سے کم ہو کر 70 فی صد تک آیا۔

منہاج السراج کے مطابق غیر ضروری آکسیجن سپلائی کو بند کر کے پریشر بڑھایا جا رہا ہے، پمزمیں اس وقت کورونا کے پانچ مریض وینٹی لیٹرز پرہیں،اسپتال میں کورونا کے 177 مریض زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے باقی وارڈز میں میں آکسیجن سپلائی اور پریشر نارمل ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM