Can't connect right now! retry

دنیا
18 اپریل ، 2021

چیک ریپبلک نے7 سال پرانے دھماکےکا ذمہ دار روس کو قرار دیکر 18سفارت کار وں کو نکال دیا

یورپی ملک چیک ری پبلک نے7 سال پرانے دھماکے کا ذمہ دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دے کر 18سفارت کار وں کو نکالنے کا اعلان کردیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق چیک ری پبلک میں 2014 کے دھماکے کے روسی انٹیلی جنس پر الزامات بے بنیاد ہیں، روسی سفارت کاروں کو چیک ری پبلک سے نکالنا اشتعال انگیزی ہے،سفارت کاروں کی بے دخلی پر سخت جوابی اقدامات کریں گے۔

روس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات خراب کرنے کی ذمہ داری چیک ری پبلک پر عائد ہوتی ہے، چیک ری پبلک نے گذشتہ روز سات سال پرانے دھماکے کا ذمے دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دے کر اٹھارہ سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

 روس نے چیک ری پبلک کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردےکر سخت جوابی ردعمل کا اعلان بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کا الزام لگا کر امریکا نے 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر روس نے بھی جوابی اقدام کے طور پر 10 امریکی سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM