Can't connect right now! retry

دنیا
18 اپریل ، 2021

بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے باوجود جلسےکرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا

بھارت میں کورونا کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا ہے۔

مغربی ریاست بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا بھی پہلی بار ہےکہ جب ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔

 کانگریس رہنماؤں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بنگال میں انتخابی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ 2 لاکھ 60 ہزار کیس اور 1500 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ 

دوسری جانب کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنےکے بعد برطانوی سائنس دانوں نے بھارت کو ریڈ لِسٹ میں ڈالنے کی تجویز دی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM