Can't connect right now! retry

پاکستان
18 اپریل ، 2021

آٹھویں تک کلاسیں معطل کرنےکا فیصلہ کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث کیا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے بھر میں پہلی تا آٹھویں کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم مئی تک تدریسی عمل معطل رہےگا۔

ایک بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ  سندھ میں وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی تک تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں تک تدریسی عمل معطل رہے گا ۔

صوبائی وزیر تعلیم  کے مطابق ہوم ورک، آن لائن، واٹس اپ اور ای میل سمیت دیگر متبادل ذرائع سے تدریس جاری رکھی جائےگی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ نویں سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تمام سرکاری اور نجی اسکولز جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ملک میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وبا کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM