Can't connect right now! retry

پاکستان
18 اپریل ، 2021

لاہور میں پولیس اور رینجرز کا یتیم خانہ چوک پر آپریشن، تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات

لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس نے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا، جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کی گئی، اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6  پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM