Can't connect right now! retry

پاکستان
18 اپریل ، 2021

حیدرآباد اورگردو نواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع

حیدرآباد اورگردو نواح میں موسلادھار بارش کے باعث  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

 آدھے گھنٹےکی بارش سے موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن کئی نشیبی علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے باعث حیدرآباد، لطیف آباد سمیت کئ علاقوں میں بجلی کے سپلائی معطل ہوگئی۔ 

حیسکو ترجمان کے مطابق آدھے گھنٹے کی بارش کے سبب شہر کے 70 فیڈر بند اور تین گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM