Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
17 اپریل ، 2021

کنگنا نے شدید تنقید کے بعد مسلمانوں کیخلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

گزشتہ دنوں بھارت میں کمبھ کا میلہ ہوا تھا جس میں شریک سیکڑوں یاتریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ دنوں بھارت میں کمبھ کا میلہ ہوا تھا جس میں شریک سیکڑوں یاتریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ 

اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیراعظم نے میلے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

اس کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم سے اپیل کی کہ رمضان میں ہونے والی افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM