Can't connect right now! retry

دنیا
17 اپریل ، 2021

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔

روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنےکا حکم دیاتھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM