Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
16 اپریل ، 2021

آن لائن کانفرنس: کیمرا آن رہنے سے کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو بن گئی

فائل فوٹو

کینیڈا میں آن لائن کانفرنس میں کیمرا آن رہنے سے رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ارکان پارلیمنٹ کی آن لائن کانفرنس جاری تھی کہ ایک رکن اسمبلی کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا جس کے باعث ان کی کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی ولیم ایمس نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان سے یہ ایک غلطی ہوئی ہے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا، اس دوران وہ اپنے جاگنگ سوٹ کی جگہ کام کے کپڑے پہن رہے تھے۔

رکن اسمبلی کی ٹوئٹ کا عکس

رکن اسمبلی نے واقعے پر کانفرنس میں شامل اپنے ساتھی ارکان سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ ایسا دوبارہ ہرگز نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM